Sarwar-Awan

حلقہ این اے 71 میں مُسلم لیگ ق کے تمام عہدے چوہدری موسی الٰہی ہی کنفرم کرینگے ۔چیئرمین ملک وحید سرور اعوان

کھاریاں ( جبار ساگر ) کوآرڈینیٹر مُسلم لیگ (ق) حلقہ این اے 71 چیئرمین ملک وحید سرور اعوان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 71 میں مُسلم لیگ ق کے تمام عہدے چوہدری موسی الٰہی ہی کنفرم کرینگے ۔ چوہدری موسیٰ الٰہی ہمارے پارٹی قائد اور حلقہ این اے 71 سے مُسلم لیگ ق کے ذمہ دار ہیں۔ اس حلقہ سے پارٹی کے تمام عہدوں کو چوہدری موسیٰ الٰہی ہی کنفرم کرینگے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرینگے ۔ لہذا میری تمام مقامی پارٹی رہنماؤں وکارکنان سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں غلط فہمیاں نہ پھیلائی جائیں اور جو بھی پارٹی عہدے پر فرائض سرانجام دینا چاہتا ہو، وہ چوہدری موسیٰ الٰہی سے رابطہ کرے اور اپنا نوٹیفکیشن ملے بغیر اخبارات اور سوشل میڈیا پر خبریت سے گریز کرے : کوآرڈینیٹر PMLQ حلقہ این اے چیئرمین ملک وحید سرور اعوان کی ” میڈیا” سے گفتگو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں