کھاریاں(جبار علی ساگر) عید قربان کی آمد آمد جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج گئیں ۔شہروں کیساتھ دیہاتوں میں بھی قربانی کے جانوروںکی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔جانوروں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔بیوپاری اور خریدار مہنگائ کا رونا روتےدکھائ دے رہے ہیں۔۔جوں جوں عید قریب آرہی ہے جانوروں کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔جبکہ شہروں میں منڈیوں میں جانور توموجود ہیں۔مگر خریدار نہیں۔مہنگائ نے عید پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی مشکل بنادی۔