لاہور : کاہنہ کے علاقہ میں اپنے باپ پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے بیٹوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 45سالہ کانسٹیبل عبدالقیوم کو چند روز قبل گھر کے اندر ہی تشدد کرکےقتل کردیا گیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کے بیان پر درج کیا گیا ،جس میں دونوں بیٹوں حمزہ اور اسد کے نام بطور گواہ درج تھے۔مقدمہ مدعی کے مطابق مقتول عبدالقیوم کی پہلی بیوی انتقال کرگئی تھی جس کے بعد اس سے دوسری شادی کی اور اس کے نئے سسرالی رشتے دار اس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے،مقدمہ مدعی نے مقتول کی بیوی اور دیگر سسرالی رشتے داروں کو ملزم نامزد کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان قتل کی واردات کے بعد اپنے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس پر دباؤ ڈالتے رہے۔تاہم شک گزرنے پر جب بیٹوں کو شامل تفتیش کیا گیا تو انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ملزمان حمزہ اور اسد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گھریلو ناچاکی پر اپنے والد کے سر میں ڈنڈے مار کر قتل کر دیا تھا۔ دونوں ملزمان اس کی پہلی بیوی کے بطن سے ہیں۔کانسٹیبل عبدالقیوم جوڈیشل ونگ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھا۔انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ عبدالحبیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان بیٹوں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی