اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے سے ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز چوری۔ پاکستانی ایئرپورٹس الرٹ جاری۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے وفاقی وزارتِ داخلہ اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے درخواست کی ہے کہ وہ ملککے داخلی اور خارجی راستوں پر ایسے افراد پر نظر رکھیں جو حال ہی میں اٹلی کے سفارت خانے سے چوری ہونے والے شینگن ویزاسٹِیکرز پر سفر کر رہے ہوں۔

یہ ویزا یورپ کے 26 ملکوں کے لیے کارآمد ہوتا ہے۔

اس درخواست کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع اٹلی کے سفارت خانے نے حال ہی میںپاکستانی وزارتِ خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ سفارت خانے کے لاکر سے ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز چوری کر لیے گئے ہیں۔ اٹلی کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی حکام کو چوری ہونے والے ویزا سٹیکرز کے سیریل نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں جبکہ یہبھی بتایا گیا ہے کہ سفارتخانے کے حکام اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

وزارت خارجہ کے حکام نے اس واقعے سے متعلق اٹلی کے سفارت خانے کی جانب سے ملنے والے خط کی تصدیق کی ہے تاہممتعلقہ پولیس سٹیشن چوری کی اس واردات سے ابھی تک لا علم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں