کھاریاں (جبار ساگر) جماعت اسلامی کھاریاں کے زیر اہتمام سودی نظام کی تباہ کاریوں, مہنگائ کے سیلاب, بے روز گاری, بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ, اسلامی ازدواجی قوانین کے خلاف یورپین لا کی منظوری,آی ایم ایف کی غلامی, مزدور و ملازمین کی استحصالی بجٹ, کھاریاں شہر میں اوور ہیڈ بریج و سروس روڈ کی عدم دستیابی, رکشہ و ٹیکسی اسٹینڈ کے بغیر اڈا وصولی اور تحصیل کھاریاں میں لاقانونیت, ڈاکہ زنی, لوٹ مار اور چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئ وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
شرکاء شفیق مسجد جی ٹی کھاریاں سے ہوتے ہوئے مین بازار پہنچے اور مظاہرے کے اختتام پر سید ضیا اللہ ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی و صدر پبلک ایڈکمیٹی ضلع گجرات, محمدلطیف لنگڑیال ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی کھاریاں, میاں ادریس احمد گروپ لیڈر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 32, محمد عارف خان ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گجرات, حافظ اسعد اقبال امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 33 اور قاری محمدعمران طاہر صدر جمعیت اتحادالعلماء زون 33 نے خطاب کیا
قائدین نے خطاب کرتے ہوئے عوام الناس کو یقین دلایا کہ ہم موجودہ حکومت کے عوام دشمن بجٹ کو, عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام اداروں کی کارکردگی کو مسترد کرتے ہیں
سودی نظام سے چھٹکارہ دلانے,نوجوانوں کو باعزت روزگار دلانے, آٹاچینی مافیا کے چنگل سے نکالنے اور عالمی سامراج کی غلامی سے آزادی دلانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کوحقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست بنانے میں کوئ کسر نہیں اٹھا رکھیں گے
مظاہرے میں حاجی غضنفر اقبال نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات, حافظ محمد ادریس امیر جماعت اسلامی زون 32, چوہدری عمران انورسنئیر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات, چوہدری محمداختر سیکرٹری جنرل, مولانا انیس احمد نائب امیر جماعت اسلامی کھاریاں, سرپرست پاسبان رکشہ یونین وقاراحمد ڈار, فرحان احمد صدر پاسبان رکشہ یونین کھاریاں و دیگر قائدین وکارکنان جماعت اسلامی, پبلک ایڈ کمیٹی, پاکستان بزنس فورم, جے آئ یوتھ کھاریاں و زون 32, 33 نے شرکت کی