Malik-Brother-Kharian

سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران کھاریاں،ایم ڈی ملک برادرز گروپ آف الیکٹرانکس ملک شبیر حسین نے تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ پور ا کردیا

کھاریاں (جبار ساگر ) سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران کھاریاں،ایم ڈی ملک برادرز گروپ آف الیکٹرانکس ملک شبیر حسین نے تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ پور ا کردیا،نور پلازہ گلیانہ روڈ پر راہگیروں اور تاجر برادری کے لیے ٹھنڈے پانی کا واٹر فلٹریشن کولر نصب کروادیا،تاجر برادری کا خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق گلیانہ روڈ پر راہگیروں اور تاجروں کے لیے ٹھنڈے پانی کا مسئلہ دیرینہ شکل اختیار کرگیا تھا جس پر تاجر برادری نے سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران کھاریاں ملک شبیر حسین سے واٹر فلٹرکولر کی درخواست کی جس پر ملک شبیر حسین نے 24 گھنٹے کے اندر نور پلازہ گلیانہ روڈ پر ٹھنڈے پانی کافلٹرکولر نصب کروادیا جس سے راہگیروں اور تاجر برادری کو صاف شفاف ٹھنڈے پانی کی سہولت میسر ہوگی جس پر تاجر برادری نے ملک شبیر حسین کا شکریہ اداکیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں