Tashfeen-Safdar

وزیراعظم پاکستان عمران خان کازویژن ملک کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں پوزیشن پر کھڑا کرنا ہے۔ تاشفین صفدر مرالہ

کھاریاں( جبار ساگر) وزیراعظم پاکستان عمران خان کازویژن ملک کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں پوزیشن پر کھڑا کرنا ہے۔ترقیاتی کام اور عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تاشفین صفدر مرالہ نےموضع دھنی میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دھنی کا عرصہ دراز سے یہ دیرینہ مسئلہ تھا جوکہ حل کیا۔ہم آئندہ بھی عوامی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔۔اسموقع پر ممبر صوبائ اسمبلی میاں اختر حیات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن پرعمل پیرا ہیں۔عوامی مسائل کا حل ذمہ داری سمجھتے ہیں اور یہ ذمہ داری آئندہ بھی سرانجام دیتے رہیں گے۔میزبان چوہدری اکمل دھنی نے سوئی گیس کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر تاشفین صفدر مرالہ اور میاں اختر حیات کا شکریہ ادا کیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں