سرائے عالمگیر (محمداسماعیل چوہدری سے) گجرات پولیس کی گزشتہ ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ
گجرات پولیس نے 298خطرناک اشتہاری،7ڈکیت گینگز کے22 کارندے،86منشیات فروش اور 120اسلحہ بردار گرفتار کئے
چوروں و ڈاکوؤں سے34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی اوگجرات نے اس سلسلہ میں ضلع بھر میں تجربہ کار افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کرانہیں مختلف ٹاسک دے رکھے ہیں۔ پولیس ٹیموں نے گزشتہ ماہ کڑی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ضلع میں ڈکیتی اور راہزنی کی24وارداتوں میں ملوث 7خطرناک گینگز کے22کارندے گرفتار کئے،جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر34لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔جو بعد ازاں اصل مالکان کو واپس لوٹا دیا گیا۔
گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کئے رکھا،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں کل 298اشتہاری گرفتار کئے، جن میں سے 81کیٹیگری اے جبکہ153کیٹیگری بی کے جبکہ 67عدالتی اشتہاری مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس نے ماہ جون میں منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرٹارگٹڈ آپریشن کئے۔86منشیات فروشوں کے قبضہ سے 35کلو گرام چرس، مختلف برانڈ کی626بوتل شراب،50لیٹر لہن برآمد کرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا۔
ڈی پی او کی زیر قیات گجرات پولیس ضلع سے اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔جس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سمیت ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف 120مقدمات درج کئے۔ ملزمان سے 8کلاشنکوف،14بندوق،19رائفل،93پسٹل سمیت سینکڑوں روند برآمد کئے۔
ڈی پی او عمر سلامت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گجرات پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پر عزم ہے۔ضلع کو سماج دشمن عناصر سے پاک کرکے حقیقی معنوں میں امن وامان کا گہوارہ بنائیں گے۔