محائل عسیر ٹرک حادثہ، ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل

محائل عسیر میں ایک تیز رفتار ٹرک نے اشارے پر کھڑی متعدد کاروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

سبق ویب سائٹ اور العربیہ کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک 48 سالہ پاکستانی، 74 سالہ سعودی اور 37 سالہ فلپائنی شہری ہیں جبکہ ایک 52 سالہ مصری شخص کی حالت انتہائی نازک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں