کھاریاں (جبار علی ساگر) کھاریاں پریس کلب کے صدر زمان احسن ، جنرل سیکرٹری انور چوہان ، نائب صدر جبارساگر کا مختلف مقامات کا وزٹ ۔ انہوںنے گاﺅں نصیرہ میں عارضہ قلب میں مبتلا پریس فوٹو گرافر لالہ الفت حسین کی عیادت کی ۔ گاﺅں چوہدو شریف میں صحافی جاوید وڑائچ کے بھائی چوہدری احسان احمد وڑائچ کی وفات پر اور گاﺅں بزرگوال میں ممبر کھاریاں بار چوہدری تنویر احمد ایڈووکیٹ کے والد محترم کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔ جبکہ سابق صدر گلیانہ پریس کلب حاجی نعیم اقبال کو HM فرنیچر ز کے افتتاح پر مبارکباد دی ۔