Pakistani

اٹلی کے شہر پارما(Parma) پینی مارکیٹ سے ستائیس سالہ پاکستانی چوری کردہ اشیاء سمیت پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر پارما (Parma) پینی مارکیٹ جو کہ سستے داموں خوردونوش نوش کی اشیاء فروخت کرنے میں ملکی اورخصوصاً غیر ملکیوں میں کافی مقبول مرکز سمجھا جاتا ہے میں گزشتہ روز 27سالہ پاکستانی نے مجموعی مالیت 87.32یورو کی اشیاء جس میں دس ڈبے Tonno (تیار شدہ مچھلی کی قسم) اور 18 پیک شیمپو چوری کرنے کی ناکام کوشش کی مبینہ شخص ایک بیگ کے ساتھ مارکیٹ میں داخل ہوا اور چوری کردہ اشیاء کو بیگ میں ڈال کر باہر نکلتے وقت معمولی قیمت والی چیز  کی خریداری کرکے کاؤنٹر پر اس کی قیمت ادا کی اور مکمل اطمینان سے باہر نکلنے ہی والا تھا کہ وہاں پر کھڑے سکیورٹی گارڈ نے اسے روک کر تلاشی لی اور بیگ کے اندرچھپائی گئی تمام اشیاء برآمد کرلیں تلاشی کے دوران جیب سے 9 سینٹی میٹر بلیڈ والا چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔ مارکیٹ انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی اطلاع قانونی کاروائی کیلئے جوڈیشل اتھارٹی کے پاس بھیج دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں