Malik-Shabbir

آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔چوہدری شبیر احمد کوٹلہ

کھاریاں( جبار علی ساگر) آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔عوام میاں نواز شریف کے بیانیے کو کامیاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما مسلم لیگ نون سابق ممبر صوبائ اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے یوٹرن عوام کو بخوبی یاد ہیں۔موجودہ حکمرانوں کی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔مہنگائ کے سوا عوام کچھ نہیں دیا گیا۔اب عوام کشمیر کےانتخابات میں مہنگائ کے خلاف اپنی پرچی کو استعمال کریں گے۔انشاءاللہ آزاد کشمیر کے عوام میاں نواز شریف کے بیانیے ” ووٹ کو عزت دو” کو ہی عزت دیں گے اور مسلم لیگ نون کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں