کھاریاں(جبار علی ساگر) تحریک شبان ختم نبوت کے مرکزی راہنما مولانا منیراحمد علوی نے گزشتہ روز کھاریاں پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا صرف اور صرف سزاے موت ہے۔آئین کی شق 295C کا قانون 1986 میں پاس ہوا جس کیلئے مولانا اسمعیل قریشی اور ممبر قومی اسمبلی آپا نثار فاطمہ نے کردار ادا کیا۔جسمیں ترمیم کیلئے وفاقی شرعی عدالت نے باقاعدہ حکم بھی جاری کیا اور متذکرہ شق کی تشریح کی۔انہوں نے کہا کہ C 295 کے حقائق کے بارے میں تمام غلامان مصطفی کو آگائی دی جاے میڈیا کردار ادا کرے تاکہ سب ملکر تحفظ ناموس رسالت کا دفاع کرسکیں۔۔اسموقع پر صدر کھاریاں پریس کلب زمان احسن نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔جنرل سیکرٹری انور چوہان نے ہاوس کی کاروائ چلائ جبکہ چئیرمین سید تنویر نقوی نے اختتامی دعا کی۔ممبران اور علماے کرام نے شرکت کی۔