اٹلی کے شہر نویلارا کے مرکز “Piazza Unità d’Italia میں دو ماہ قبل قتل ہونے والی ثمین عباس سےاظہار یکجہتی کیلئے آج شام 7 بجےے لیکر شام 9 بجے تک ایک پرامن مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں تمام پاکستانی مردو خواتین نوجوان بچے بچیوں سمیت ملکی اور غیر ملکی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرنویلارا کی چیرمین، بلدیہ کے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی کی نوجوان طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جنہیں اٹالین لوگوں نے بہت سراہا اس مظاہرہ میں مقامی اداروں انسانی حقوق کے نمائندہ شخصیات کوبھی مدعو کیا گیا۔ مظاہرہ کا مقصد پرامن طور پر تشدد کی مذمت کو اجاگر کرنا ہے خاص طور پر جو اس کے اپنے خاندان کے ذریعہ ثمن عباس کے خلاف ہوا۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اس بات کو واضع کیا گیا کہ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ اسلام تشدد کی تبلیغ نہیں کرتا بلکہ امن کا پیغام دیتا ہے۔ ثمن کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا مذہب اس کی بلکل اجازت نہیں دیتا۔ اس مظاہرے کے انتظامات کو نوویلارا کی بلدیہ کی انتظامیہ کی جانب سے نہایت منظم طریقہ سے ترتیب دیا گیا۔ مظاہرہ شام 7 بجے سے لیکر 9 بجے تک کیا گیا۔