ساہیوال کے شہر دیال پور میں واقع جھال روڈ پر مسلح افراد ایک دکان میں داخل ہوئے اور مالک کو یرغمال بنا کر پیسے دینے کا مطالبہ کیا۔دکان مالک نے ملزمان کو بیس ہزار روپے نقد رقم دی تو انہوں نے اسے کم کہہ کر پیسے واپس دکاندار کو دیے اور وہاں سے چلے گئے۔دکاندان نے بتایا کہ ان کا کہنا تھاکہ ہزاروں نہیں لاکھوں لوٹتے ہیں، پولیس کو بتانے سے بھی منع کیا اور اطلاع کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
بعد ازا ں ملزمان دیالپور کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں داخل ہوئے، جہاں سے وہ پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کر کے بتایا کہ دونوں وارداتوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے، جس نے کم رقم چھوڑ کر بڑا ہاتھ مارا۔