رت بدل رہی ہے اور سیاسی منظر نامہ بھی۔ ہمارے نزدیک سیاست کاروبار نہیں عبادت یے۔ ترجمان چوہدری شفیق لنگڑیال

کھاریاں (جبار علی ساگر) رت بدل رہی ہے اور سیاسی منظر نامہ بھی۔حلقہ این اے 71 کے غیور عوام جمع خاطر رکھیں آنے والاوقت آپ کا ہے۔

ہمارے نزدیک سیاست کاروبار نہیں عبادت یے۔ ترجمان چوہدری شفیق لنگڑیال

چوہدری شفیق لنگڑیال نے ڈیرہ کوٹلہ ( لنگڑیال روڈ ) پر الیکڑونک اینڈ پرنٹ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ

رت بدل رہی ہے اور سیاسی منظر نامہ بھی۔

چشموں کی تلاش میں اڑ جانے والے پنچھی واپس لوٹنے لگے ہیں۔

مداری حواری اور  سیاسی بھکاری سب بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں۔

آنے والا ہر دن ہماری سیاسی بصیرت اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرتا چلا جا رہا ہے

موجودہ صورتحال میں سیاسی پنڈتوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے کہ این اے 71 کے عوام کا فیصلہ کس کے حق میں ہے۔

ہم نے مصلحت کے تحت خاموشی کیا اختیار کی سیاسی بونے اوقات سے باہر ہونے لگے اور یہ گمان کر بیٹھے کہ شاید سب کچھ بدلچکا ہے لیکن ہم صبر و تحمل سے صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔

اور آج وقت آ چکا ہے کہ ان سب کو اپنی اوقات کا پتہ چلنا شروع ہو چکا ہے

ان بھولے بادشاہوں کو کوئ بتا دے کہ تمہاری حیثیت تمہارے آقاوں کے نزدیک ایک ٹشو پیپر سے زیادہ کچھ نہیں۔

جو لوگ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کی قدر نہیں کرتے وہ خود بھی مکافات عمل کا شکار ہو کے رہتے ہیں۔ وقت نے آج یہبھی ثابت کر دکھایا کہ اس حلقے کا اصل خدمت گزار تابع دار اور لوگوں کا غمگسار کون ہے۔

ہمارے نزدیک سیاست کاروبار نہیں عبادت یے

ہماری اصل طاقت رب کی ذات پہ بھروسہ اور وفادار ساتھیوں کا مان ہے جو آزمائش کی ہر گھڑی ہمارے ساتھ چٹان کی مانندکھڑے رہے۔

حلقہ این اے 71 کے غیور عوام جمع خاطر رکھیں آنے والا وقت آپ کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں