خانیوال۔خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت چھٹے ہفتے کے دوران ضلع میں سرکاری محکموں کی جانب سے شجرکاری مہم جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت چھٹے ہفتے کے دوران ضلع میں سرکاری محکموں کی جانب سے  شجرکاری مہم جاری ہے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکموں کو  زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کیہدایت دیتے ہوئے  مہم میں سستی برتنے والے لوکل گورنمنٹ افسران کی جواب طلبی کے احکامات دے دیئے ہیںاجلاس میںاے ڈی سی آر محمد اکرام،اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کیاس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں  میں شجرکاری بھرپور اندازسے جاری ہے میونسپل کمیٹیز شہری حدود میں شجرکاری کا ہدف حاصل کریںانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی شجر کاریمہم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں شہروں کی اہم شاہراہوں کو پودوں سے سجایا جائے انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والوں کوخوشگوار تبدیلی کا احساس ہونا چاہیئےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ عید صفائی پلان تشکیل دیکر اس پر بھی فوری عملشروع کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں