خانیوال 14جولائی 21 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے جدید طرز پر تعمیر کیے جانیوالے نئے کمیٹی روم کا افتتاح کردیا

خانیوال 14جولائی 21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے جدید طرز پر تعمیر کیے جانیوالے نئے کمیٹی روم کا افتتاح کردیا‘ قاری کریم بخش نے دعاکرائی اس موقع پر انسپکٹرمہرسعید احمد انچارج ڈویلپمنٹ ودیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ پولیس افسران اورشہریوں کی سہولیات کو مدنظررکھتے ہوئے خوبصورت اوروسیع کمیٹی روم کی تعمیر خوش آئند ہے‘پولیس دفاتر‘پولیس لائنزاورتھانوں میں پولیس افسران اورجوانوں کیساتھ ساتھ شہریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی اورماحول میں تبدیلی لانے کے لیے ہرممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔تصویر ہمراہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں