خانیوال: جنوبی پنجاب کو صفائی کے حوالہ سے گھروں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے اور گلیوں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو جرمانہ کرنے کے احکامات دے دیئے گئے۔

خانیوال (سعید احمد بھٹی) جنوبی پنجاب کو صفائی کے حوالہ سے صوبہ میں ماڈل بنانےکیلئے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے عملی اقدامات شروع کردیئے اس سلسلہ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب الطاف بلوچ نے سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے ہر علاقہ میں سینٹری سٹاف کی ڈیوٹیوں کے بورڈز لگانے،گھروں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے اور گلیوں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو جرمانہ کرنے کے احکامات دے دیئے- سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب الطاف بلوچ نے نے محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ کیا اور ڈی سی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں تحصیل کونسلز، میونسپل کمیٹیز ،ٹائون کمیٹیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ،اسسٹنٹ کمشنرز، زمان وٹو،اے ڈی ایل جی محمد شاہد نے اجلاس میں شرکت کی-چیف افسران نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو محکمہ کارکردگی،سرکاری وصولیوں،سروس ڈیلیوری، ترقیاتی سکیموں،خدمت آپکی دہلیز،شجر کاری مہم بارے بریفنگ دی- سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ضلع خانیوال میں صفائی نظام کو سراہا اور نمایاں کارکردگی پر چیف آفیسر تحصیل کونسل کبیروالا محمد حسین بنگش کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی ہدایت کی -انہوں نے ضلع میں غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کو فوری سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسلز دیہی علاقوں کی صفائی میں بہتری لانے کے لئے فوری اقدامات کریں صاف ستھرے ماحول، صاف پانی،سٹریٹ لائٹس کی فراہمی لوکل گورنمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے اس کام میں سستی برداشت نہیں کی جائیگی-سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹس کا ریونیو جنریٹ کرنے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے دکانوں کے آگے سڑکوں پر پھٹے لگا کر کاروبار کرنے والوں کو جرمانہ کئے جائیں گلیوں میں توڑ پھوڑ،کوڑا کرکٹ پھینکے والوں کو جرمانہ کئے جائیں-انہوں نے بتایا کہ اضلاع میں پرائیویٹ سیکٹر کو صفائی نظام کا حصہ بنانے کیلئے پلاننگ شروع کردی گئی ہے صفائی کا جائزہ لینے کیلئے خود اضلاع وزٹ کروں گا-انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ریڑھیوں کی رجسٹریشن کی جائیگی اور ریڑھی والوں کو مخصوص جگہیں دی جائینگی تاکہ وہ باعزت کاروبار کرسکیں-انہوں نے مزید کہا کہ ایڈمنسٹریٹرز واٹر فلٹریشن پلانٹس فنگشنل ہونے بارے چیف افسران سے سرٹیفکیٹ لیں عوام میں صفائی بارے شعور اجاگر کرنے کرنے کے لئے مہم چلائی جائے-مویشی منڈیوں میں اور عید گاہوں میں صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں -ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع میں صفائی کے کام کو خود مانیٹر کررہا ہوں تمام لوکل گورنمنٹس سے صفائی بارے شکایات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جارہی ہے خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام میں عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جاتا ہے-بعد ازاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی سی دفتر کے لان میں پودا بھی لگایا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں