خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع میں خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے اور تمام محکمے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں- ضلع میں اب تک رواں ہفتہ 4 ہزار 134 سرگرمیاں پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں جبکہ ایپ پر موصل ہونے والی 99 شکایات میں سے 78 شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے 19 پر کام جاری ہے جبکہ 2 شکایات غیر متعلقہ نکلیں- ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم میں شہریوں کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے-اس کے ساتھ معمول کی صفائی کا کام بھی لوکل گورنمنٹس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے-