خانیوال۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل کبیروالا محمد عمر کا شہر کی مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا معائنہ۔

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل کبیروالا محمد عمر نےشہر کی مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ منافع وصول کرنے والےدکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ لگانے کی سختی سے ہدایت دی گئی۔کروناوائرس کے ایس او پیز  کا بھی جائزہ لیا گیا۔کرونا ویکسین نہ لگوانے والے تین دکانداروں کی دکانیں سیل کردی گئی۔تمام دکانداروںسے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی ویکسین ضرور لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں