ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عید قرباں قریب آتے ہی شہریوں کی سہولت کے لئے ضلع میں چھ عارضی مویشی منڈیاں قائم کردیں-

خانیوال16جولائی(سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عید قرباں قریب آتے ہی شہریوں کی سہولت کے لئے ضلع میں چھعارضی مویشی منڈیاں قائم کردیںڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر  نیو جنرل بس سٹینڈ جہانیاں بائی پاس،کبیروالا میں مولا پور کینال،بس سٹینڈعبدالحکیم، تلمبہ میں اڈا نمبر2 ,میاں چنوں میں بائی پاس اور جہانیاں کی منڈیاں تمام ضروری سہولیات کیساتھ خریداروں کیلئے کھولیگئی ہیںڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے  انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خانیوال اور میاں چنوں کی منڈی کا معائنہ کیا انتظامیہ کو  کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے منڈی میں ویکسینیشن کیمپ لگانے کی ہدایت کیانہوں نے محکمہ صحت اور لائیوسٹاک کے کیمپس کا بھی معائنہ کیا اور خریداروں کیلئے تمام ضروری سہولیات اور رات کے وقت مناسب روشنی کے بندوبستکرنے کا حکم دیاڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیوں سے باہر کسی کو خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی لوکل گورنمنٹس غیر قانونیمنڈیوں کیخلاف کارروائی کریں مویشی منڈیوں کے اطراف صفائی کا بہترین انتظام ہونا چاہیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں