خانیوال 17-جولائی(سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر ضلع بھر میں صفائی کے لیے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے بلدیاتی افسران اور ملازمین عید الاضحی پر گلی محلوں چوکوں اور بازاروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں گے غفلت پر سخت ایکشن ہوگا یہ ےبات انہوں نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جسمیں اے ڈی سی آر محمداکرام ملک اے ڈی سی جی اختر حسین منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنرز اور سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام گسرگرمیوں میں تیزی لائی جائے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے چیف افسران بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی پر مساجد اور عید گاہوں پر صفائی کا خصوصی بندوبست کریں۔ اجلاس میں صفائی، شجرکاری پاکستان سٹیزن پورٹل اور دیگر امور کا تحصیل وائیزجائزہ لیا گیا۔