خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر عید پر گھروں کو لوٹنے والوں کا سفر محفوظ بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت اوور لوڈنگ و دیگر شکایات پر 24 بسوں و ویگنوں کے چالان کردیئے 7 گاڑیاں بند کردی گئیں-