خانیوال. ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عیدالاضحی کے لئے خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا-

خانیوال20جولائی (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عیدالاضحی کے لئے خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا-
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹس نے تیاریاں مکمل کرلیں اس سلسلہ میں تمام افسران اور سینیٹیر اسکواڈز کی چھٹیاں کینسل کرکے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے-عید قرباں صفائی آپریشن کے لئے ضلع میں ساڑھے 300 سے زائد سینیٹری ورکرز کام کیلئے مامور کئے گئے ہیں جبکہ لوڈر رکشوں، ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت دیگر مشینری کا استعمال بھی کیا جائے گا-آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے تحصیل کونسلز اور میونسپل کمیٹیز کی جانب سے 35 ہزار بیگز کی تقسیم آج سے شروع کردی گئی-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سینیٹری ورکرز اور شہریوں میں پلاسٹک بیگز تقسیم کرکے مہم کا افتتاح کیا-اس موقع پر ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کے نمائندہ مسعود مجید ڈاہا ،اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل ،چیف آفیسر محمد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر نماز عید سے قبل تمام شاہراہوں کو چمکانے،عید گاہوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کا حکم دیا- انہوں نے کہا کہ آلائوشوں بارے شکایات کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں مرکزی کنٹرول قائم کردیا گیا ہے-شہری9200059 -065 پر شکایات درج کراسکتے ہیں عید ایام میں گرینڈ صفائی آپریشن کو خود مانیٹر کرونگا-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ سائٹس کا انتخاب کرلیا گیا ہے صفائی آپریشن اور کھانے کی ضروری اشیاء کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں:ظہیر عباس شیرازی
عید کے روز صفائی ٹاسک کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے خود کام چیک کروں گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں