Election-2021

‎آزاد کشمیر جنرل الیکشن 2021کے موقع پر گجرات پولیس کے2300 سے زائدافسران و ملازمان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گئے

‎آزاد کشمیر جنرل الیکشن 2021کے موقع پر گجرات پولیس کے2300 سے زائدافسران و ملازمان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گئے
‎ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی افسران و ملازمان کو الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے پولیس لائنز میں خصوصی بریفنگ۔

‎ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر جنرل الیکشن 2021کے موقع پر گجرات پولیس نے سیکیورٹی پلان کو ختمی شکل دے دی ۔اس سلسلہ میں ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و ملازمان کو پولیس لائن گجرات میں خصوصی پریفنگ دی ۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق ، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔
‎ ڈی پی او گجرات نے پولیس افسران و ملازمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر جنرل الیکشن کے موقع پر ڈیوٹی نہائیت اہم ہے۔تمام پولیس افسران و ملازمان جن کی الیکشن ڈیوٹی لگی ہوئی ہے وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری، مستعدی اور غیر جانبدار ہو کر کریں۔فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں