کھاریاں (چوہدری محمد انور چوہان) آج صدر کھاریاں پریس کلب کھاریاں جناب زمان احسن کے ساتھ موضع بنگیال میں نامور صحافی , شاعر ومحقق ، لکھاری ریڈیو صدا کار ، اینکر و نیوز کاسٹر پی ٹی وی ، سوشل ورکر و آرٹسٹ جناب طاہر عبید چوہدری سے اُنکے دولت خانہ پر میری پہلی ملاقات جبکہ ویسے دوسری ملاقات تھی اس سے پیشتر جذبہ دفتر کھاریاں میں ان سے ملاقات ہوچُکی تھی اس پہلی ملاقات نے ان سے دوبارہ ملنے کا اشتیاق بڑھا اپنی فیلڈ میں آپکو مکمل عبور حاصل ہے میں ایسے ہنر مند اور ذہین نوجوانوں کا ہمیشہ سے معترف رہا ہوں آپکی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت گاؤں کا صاف سُتھرا ہونا اور اپنی مدد آپ ہونے والے کام ہیں جن میں پختہ گلیاں اور سڑکیں ہیں انشالله زندگی نے موقعہ دیا تو بنگیال میں ہونے والے اپنی مدد آپکے تحت کاموں کی تفصیل بھی بیان کرونگا۔ گاؤں کے باسیوں نے بتایا اس گاؤں کے نکھار میں چوہدری عبید طاہر کے بزرگوں اور دیگر رفاہ عامہ سے دلچسپی لینے والوں کو نمایاں مقام حاصل ہے آج کی ملاقات کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ ہماری بیٹھک اُنکے نو تعمیر شدہ گھر میں ہوئی ۔