کھاریاں (جبارساگر)کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں عید الاضحی پر صفائی ستھرائی میں سب سے آگے۔عملہ سینی ٹیشن نے اوبر ماڈل پر رہائشیوں کو ان کی دہلیز پر سروسز دیں۔عید کے تینوں دن روزانہ کی الائشیں روزانہ ٹھکانے لگائیں۔کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کا عملہ عید الاضحی کے موقع پر الائشیں اٹھانے اور صفائی کے انتظامات میں پیش پیش رہا ہے۔صفائی کے معاملہ میں عوام کو عید آنے اور گزارنے کا احساس نہ ہونے دیا۔ نہ تو کوئی کوڑا کرکٹ دکھائی دیا اور نہ کوئی الاش گلی کونے یا سڑک پر دکھائی دے رہی ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کا آپریشن انتہائی سموتھ رہا کسی قسم کی کوئی سستی دیکھنے میں نہ آئی کینٹ بورڈ کی طرف سے عید سے پہلے لوگوں میں اگاہی کے لئے بینرز،سٹیمرز علاقہ میں آویزاں کئے گئے۔ الائشوں کیلئے بائیوڈی گریڈ ایبل شاپر تقسیم کئے۔ الائشیں اٹھانے کی سہولت ڈور ٹو ڈور کی گئی۔ عید کے تینوں دن لائم ایکٹیوٹی کے علاوہ اسپیشل ڈیوٹی گاڑیاں چلائی گئی الائشوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایک ٹرنچ کھدوا کر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا یا گیا۔ عید آپریشن کے لئے 12ٹرانسفر اسٹیشن بنائے گئے۔5کملعیٹ سنٹر بنائے گئے۔94ورکرز 4سپر وائزر،پبلک ہیلتھ آفیسر اور ڈینگی سکواڈ نے حصہ لیا۔ عید گاہوں مساجد اور قبرستانوں کی صفائی کے علاوہ ڈینگی سپرے بھی کیا گیا۔ تینوں دن عملہ نے بھر پور محنت کی عوام کی طرف سے کینٹ بورڈ کھاریاں کے کام کو سراہا گیا۔اسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر فاروق اور فہیم علی CEOکو عوام کی طرف سے عید آپریشن میں کامیابی پر پبلک کی طرف سے اظہار تشکراور خراج تحسین پیش کیا گیا۔