خانیول 24جولائی 21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کا عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کی جانب احسن قدم‘ڈی پی او آفس میں سائلین کی سہولیات کے پیش نظرکورڈ سٹینگ ایریا کا قیام عمل اسی سلسلہ ایک کڑی ہے۔تفصیل کے مطابق ڈی پی ا ومحمدعلی وسیم نے ڈی پی او آفس میں سائلین کے بیٹھنے کے لیے سیٹنگ ایریا کا افتتاح کیا اس موقع پر انسپکٹرمہرسعیداحمدانچارج ڈویلپمنٹ‘اسیرامام پی ایس او‘فرحت نواز ریڈرودیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ محدودوسائل کے باوجود ڈی پی او آفس اورتھانہ جات میں سائلین کو بہترین ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے‘سٹینگ ایریا میں سائلین کے لیے بہترین سٹینگ کے ساتھ ساتھ ائیرکولراورواٹرالیکٹرک کولرکا انتظام کیا گیا ہے تاکہ سائلین کو کسی قسم کی تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کی مخلوق کی خدمت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘شہریوں کے مسائل کا حل پولیس ہماری بنیادی ذمہ داری ہے‘پولیس افسران کوپولیس افسران پولیس دفاتر اورتھانہ جات میں آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ومشکلات کو میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے اوراگر کوئی پولیس آفیسرکسی بھی شہری کے ساتھ بدسلوکی اوررشوت ستانی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس موقع پرشہریوں کی جانب سے ڈی پی او آفس میں سٹینگ ایریا کے قیام کو بے حد سراہا گیا۔