Abad-Raza-Kotla

کھاریاں. آزاد کشمیر کے الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی۔سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت مسلم لیگ نون کو ہرایا گیا۔عابدرضا کوٹلہ

کھاریاں( جبار ساگر) آزاد کشمیر کے الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی۔سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت مسلم لیگ نون کو ہرایا گیا۔الیکشن کمیشن ہماری درخواستوں پر کاروائ کرے۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ نون گجرانوالہ ڈویژن ۔۔ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت ہمارے امیدوار میڈیا پر دکھا رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں بھی دائر کررکھی ہیں۔اگر الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے تو آنیوالے نتائج موجودہ نتائج سے کہیں مختلف ہوں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں