کھاریاں( جبار ساگر) آزاد کشمیر کے الیکشن میں عوام نے وزیراعظم عمران خان پر بھر پوراعتماد کیا اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تاشفین صفدر مرالہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہارنے والے الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست دیکھکر دھاندلی کے راگ آلاپ رہے تھے۔عوام نے اپنا بھرپور اعتماد عمران خان کو دیاہے۔انشاءاللہ آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئ حکومت بنائے گی اور عوام کی محرومیاں دور کرے گی۔آزاد کشمیر کے بعد کنٹونمبٹ بورڈز کا الیکشن بھی پی ٹی آئ ہی جیتے گی۔