Agha-Zaheer-Ahmed-Sherazi-Khanewal

ضلع خانیوال میں ہفت روزہ وزیراعظم شجرکاری مہم کا آغاز یکم اگست سے ہوگا وزیراعظم شجرکاری مہم بعد میں 31 دسمبر تک جاری رہے گی.آغا ظہیر عباس شیرازی خانیوال

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں ہفت روزہ وزیراعظم شجرکاری مہم کا آغاز یکم اگست سے ہوگا وزیراعظم شجرکاری مہم بعد میں 31 دسمبر تک جاری رہے گی یہ بات انہوں نے وزیراعظم شجرکاری مہم، سٹیزن پورٹل اور خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں اے ڈی سی جی اختر حسین منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنرز اور سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ دو دن کے اندر پانچ ماہ کا شجر کاری پلان محکمہ لوکل گورنمنٹ کو بھجوائیں۔ انہوں نے شرکاء اجلاس پر زور دیا کہ وہ پاکستان سثیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں اور خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے ایکس ای این روڈز اور چیف افسران بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں پر غیر ضروری اسپیڈ بریکرز کو فوری طور پر ختم کروائیں۔ انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے اور پولیس کو بھی ہدایت کی کہ وہ موٹر سائیکل سواروں پر ہیلمٹ کے استعمال کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں