Kashmir-Elections

وزیراعظم کی توجہ سندھ پر مرکوز ہو گئی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شکست کے بعد بلاو ل سندھ کی خیر منائیں.

کھاریاں (گل بخشالوی) آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں کشمیری قوم نے اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیا ہر جماعت اور امیدوار کو کشمیری عوام کے فیصلے کا احترا م کر چاہیے جو جیت گیا وہ بھڑکیں نہ مارے جو ہار گیا وہ ماتم نہ کریں ، ہر جماعت کا بنیادی مقصدکشمیری قوم کے بنیادی حقوق کے لئے لڑناہے تو آپس میں لڑنے کی بجائے کشمیر کے دشمن سے لڑیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے دیس کر سیاست دانوں کی سوچ میں منافقت ہے وہ قوم ملک اور قومی استحکام کے نہیں ذاتی خواہشات کے غلام ہیں ہم پاکستانی عوام گزشتہ کئی سالوں سے یہ ہی تماشہ دیکھ رہے ہیں اگر عوام کا فیصلہ تسلیم نہیں کرنا تو انتخابی عمل پر قومی دولت لٹانے اور عوامی فیصلے کا مذاق اڑانے کی آخر ضرورت ہی کہ کیاہے ایک ووٹر بابا جو سوپ پی رہا تھا اخباری رپورٹر نے پوچھا سوپ کون پلا رہا ہءبابا نے کہا ، ن لیگ والے، باباجی ووٹ کس کو دے رہے ہیں ، کہنے لگا عمران خان کو ، رپوٹر بولا یہ کیوں با با نے کہا پہلے یہ ہمیں بدھو بنا رہے تھے اب ہم ان کو بدھو بنائیں گے
پاکستان مسلم لیگ ن کی مریم نواز اور مریم صفدر کی بازاری زبان مسلم لیگ ن کو لے ڈوبی، اپنی حکمرانی میں عبرت ناک شکست کے باوجود بھی اگر مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما احسن اقبال کہتے ہیںکہ آ زاد کشمیر میں وفاقی حکومت کا پیسہ پھینکا گیا اور امیدواروں کو توڑا گیا۔تو یہ ان کے لئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے عمران خان کو نالائق کہنے والے اپنی لیاقت و قابلیت پر ماتم کیوں نہیں کرتے
پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میںاگر اعتماد کا ووٹ ملا ہے تو یہ ان کی خوش بختی ہے بہتر ہو گا بلاول زرداری انتخابی جلسوں میں گالیوں کی سیاست بھول جائیںاپنے والد کے کرتوتوں پر عوام سے معافی مانگ کر وعدہ کریں کہ وہ زرداری ازم کو دفن کرکے بھٹو ازم کے خالق کے نقشِ قدم پر چلیں گے تو ممکن ہے آنے والا وقت اس کا ساتھ دے ۔پنجاب میںپیپلز پارٹی کی عبرت ناک شکست سے پہلے گلگت بلتستان اور ا ٓزاد کشمیر میں عبرت ناک شکست کے بعد بھی اگر بلاول کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی قومی جماعت ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے وہ اب سندھ میں اپنی آبائی حکمرانی کی فکر کریں
آ زاد کشمیر الیکشن جیتنے کے بعد وزیراعظم کی توجہ سندھ پر مرکوز ہو گئی ہے وفاقی حکومت نے سندھ میں سیاسی اور انتظامی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا مشکل حالات میں سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے سندھ میں موجود وفاقی ادارے متحرک کیے جائیں، سندھ کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اگست میں سندھ کے دورے کا فیصلہ کیا ہے ، جہاںاہم شخصیات کو پی ٹی آ ئی میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں