غیر قانونی پٹرول پمپس،آئل ایجنسیز اور ایل پی جی ری فلنگ کا کارروبار کرنے والے ڈیلرز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے-خانیوال

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع میں غیر قانونی پٹرول پمپس،آئل ایجنسیز اور ایل پی جی ری فلنگ کا کارروبار کرنے والے ڈیلرز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے-سول ڈیفینس آفیسر ریحان وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کبیروالا میں چیکنگ کے دوران ایل پی جی ری فلنگ کی ایک دکان سیل کرکے سامان سرکاری تحویل میں لے لیا-سول ڈیفینس آفیسر کی چیکنگ کے دوران رانا گیس پوائنٹ پر ری فلنگ کا کام دھڑلے سے جاری تھا مالک دکان محمد افضل کیخلاف ایف آئی آر درج کرواکر مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی-سول ڈیفینس آفیسر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی دھندہ میں ملوث عناصر کام بند کردیں یا قانونی کارروائی کے لئے تیار رہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں