پروڈکشن آرڈر کے باوجود نذیرچوہان کو کیوں نہیں لایا گیا؟ان بیوروکریٹس کی کیا حیثیت ہے؟ چوہدری پرویز الہی

لاہور: پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے رکن نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود انھیں اجلاس میں نہ لانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کیا یہ پارلیمنٹ کے ساتھ لڑائی چاہتے ہیں۔ ہم نے ممبران کے استحقاق کا بل مشترکہ طور پر پاس کیا، بل میں لکھا ہے جو ممبران کا استحقاق مجروح کرے گا اسے سزا ملے گی۔

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ان بیوروکریٹس کی کیا حیثیت ہے؟ ہم یہ بل ختم نہیں ہونے دیں گے۔ یہ جنگل نہیں، نہ کسی کو ٹارزن بننے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نذیر چوہان کو پروڈکشن آرڈر میں نہیں لائیں گے تو روز اجلاس ہوگا اور روز ان پر بات ہو گی، حکومت کو کوئی قانون نہیں بنانے دیں گے۔ حکومت کا رویہ قابل افسوس ہے۔

سپیکر نے کہا کہ میں اجلاس کو جمعے تک ملتوی کر رہا ہوں، دوپہر دو بجے کے بعد اجلاس ہو گا اور صرف نذیر چوہان پر بات ہو گی۔ پنجاب اسمبلی اور اس کے ارکان کو مذاق نہ سمجھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں