برطانیہ نے یورپی یونین اور امریکہ کے دونوں ڈوز لگوانے والے مسافروں کے لیے سخت قواعد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق 2 اگست سے ہوگا۔ ایسے سیاح جنھوں نے یورپی یونین اور امریکہ کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا لی ہیں انھیں قرنطینہ سے استثنا حاصل ہوگا۔حکومت نےبین الاقوامی کروز شپس کو بھی سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
برطانوی وزراء نے یورپی یونین اور امریکا کے مسافروں کو قرنطینہ سے مشروط استثناء پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔قرنطینہ سے استثنا کے باوجود برطانیہ جانے سے پہلے اور برطانیہ پہنچنے پر منظور شدہ کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا
سیاحتی شعبے کی جانب سے حکومتی فیصلےکو خوش آئند قرار دیا گیاہے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سیاحوں کی آمد 16 ماہ سے بند کاروباروں کو بڑھانے میں آسانی ہوگی۔ برٹش ائیر ویز کے حصص میں 3 فیصد،ایزی جیٹ 4 فیصد، ویز ائیر کے حصص میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔رواں ماہ ایزی جیٹ کی جانب سے یورپ کے لئے پروازوں کو بڑھانے کا اعلان بھی کیاگیاتھا۔