سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری سے) آزاد کشمیر کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کی ہے اور اب پی ٹی آئی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنانے جارہی ہے جس کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے جن میں بیرسٹر سلطان محمود، سردار تنویر الیاس، چوہدری انوار الحق، خواجہ فاروق، اور اظہر صادق کے نام شامل ہیں اب کون بنے گا وزیر اعظم یہ کہنا قبل از وقت ہے مگر جوار یوں نے بیرسٹر سلطان محمود کو فیورٹ قرار دے دیا اس پر کروڑوں روپے کا جواء بھی لگ چکا ہے