سرائے عالمگیر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری ) پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے2رکنی گینگ کوگرفتار کر لیا
8لاکھ 22ہزار نقدی، موٹر سائیکل،موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے علاقہ میں 2رکنی گینگ متحرک تھا۔جوشہریوں سے اسلحہ کے زور پر انکا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو جاتا۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سعید احمد خاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر SIعامر سعید کو اس گینگ کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے اپنی ٹیم ہمراہ انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وارداتیں کرنے والے گینگ کو ٹریس کرکے 2 ممبران کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عامر شہزاد ولد محمد خاں سکنہ نوناوالی 2۔عبدالرحمن ولد خاں محمد سکنہ نونانوالی شامل ہیں۔جن سے دوران انٹیروگیشن 8لاکھ22ہزار روپے نقدی 1عدد موٹر سائیکل ہنڈا125، موبائل فون، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد ہوئے۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں