Kharian-press-club

کھاریاں پریس کلب (رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس.اجلاس میں غیرفعال ممبران کو فعال بنانے پرگفتگو اور 14 اگست یوم آزادی کی تقریب کو شایان شان طریقہ منانے کا عزم کیا گیا.

کھاریاں(جبار علی ساگر) کھاریاں پریس کلب (رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس ہوا صدرارت صدر زمان احسن نے کی کاروائی جنرل سیکرٹری چوہدری انور چوہان نے چلائی۔اجلاس میں غیرفعال ممبران کو فعال بنانے پرگفتگو کی گئی اور 14 اگست یوم آزادی کی تقریب کو شایان شان طریقہ منانے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں سابق صدر نصراللہ چوہدری کی خوشدامن۔۔ممبر جاوید وڑائچ کے بھائ اور سیکرٹری اطلاعات ایم عمر کے کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔سینئر صحافی گل بخشالوی نے دعا کروائ۔اجلاس میں نمایاں طورپر چیئرمین سیدتنویر نقوی۔۔سابق صدور نصرااللہ چوہدری۔۔ آفتاب نذر۔۔ندیم گیلانی ۔حاجی عبدالروف۔نائب صددور راجہ عرفان عباس۔ جبارساگر۔۔اختر وزیر۔۔فنانس سیکرٹری ملک علی ظفر۔۔عثمان جرال۔۔سابق صدر میاں ندیم ۔۔میاں طاہر۔۔میاں رزاق ۔۔سابق صدر احسان الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں