اسلام آباد میں قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے نیم عریاں فوٹو شوٹ کرنے والے جوڑے کیخلاف مقدمہ درج۔

اسلام آباد : یادگار قائداعظم کے مقام پر نیم عریاں فوٹو شوٹ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے مقدمہ شہری راشد ملک کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکے اور لڑکی نے قائداعظم کے مجسمے کے سامنے غیراخلاقی تصاویر بنائیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو ئی تھی جس میں لڑکی اور لڑکے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اسلام آباد میں یادگار قائد اعظم کے مقام کی تھی۔سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں