Apna-kharian-welafre-trust

میرا اپنا کھاریا ں ویلفر ٹرسٹ کی شاداب تقریب !! بر یگیڈیئر ذوالفقار باجوہ مہمان ِ خاص تھے

گل بخشالوی

شاداب پاکستان شجر کاری مہم کے لئے موہری روڈ ہرعالم پور گوندلاں کے چوہدری دانیال احمد گجر برادز نے کھاریاں کی جوجوان تنظیم ،،میرا اپنا کھاریاں ویلفر ٹرسٹ،، نرسری کے لئے کچھ اراضی وقف کی ، نرسری میں پودوں کی سیرابی کے لئے میزائل لگایا ، نرسری میں جب پودوں نے آنکھیں کھول کر سر اٹھایا تو،،
میرا اپنا کھاریاں ٹیم ِ،،نے شجر کاری مہم کی آگا ہی اور ایک لاکھ پودوں کی مفت تقسیم عام کے لئے افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا 2،اگست کی گرم شام کی اس تقریب میں پاکستان آرمی کے بر یگیڈیئر ذوالفقار باجوہ کمانڈنٹ این سی ٹی سی اینڈسائپرسکول پبی ہلز مہمان ِ خاص تھے ، ان کے ساتھ کھاریاں اور گردنوا ح کی قابل ذکر شخصیات میں سید محسن شاہ، علامہ سید اقتدار حسین شاہ ، خان محمد اسلم خان ، عامر عثمان عادل ،، چوہدری آفتاب ا شرف گوندل، چوہدری اسفند یار علی، چوہدری شکیل احمد برسہ، ملک شبیر حسین ، چوہدری شوکت علی، کلیم گیلانی، سید ضیاءاللہ شاہ اور معززین کی ایک بڑی تعداد تقریب میں رونق افروز تھی !
میرا اپنا کھاریا ںویلفر ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری اور ناظمِ تقریب ملک ثاقب محمود اعوان تلاوت ِ کلام پاک اور نعت ِ رسول اللہ کے بعد مہمانِ خا ص بریگیڈئیرجناب ذوالفقار باجوہ اور دوسرے معزز مہمانوں کو ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کے اغراض ومقاصد پر سیر حاصل روشنی ڈا ل کر میرا اپنا کھاریاں کے صدر محمد زبیر رضا اور دوسرے عہدیدارورں نے شجر کاری مہم کی اس تقریب میںمعززین ِ علاقہ کی تشریف آوری کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باوجود کئی ایک مشکلات کے ہم اپنے قومی مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے اور آ ج سے تحصیل بھر میں ہم ایک لاکھ پودے مفت تقسیم کرنے کا آغاز کر رہے ہیں۔شجر کاری مہم کی اس تقریب سے خان محمد اسلم خان ،چوہدری اسفند یار علی ،آفتاب اشرف گوندل نے اپنے مختصر اظہار ِ خیال میں ، میرا اپنا کھاریاں ٹیم کی کارکردگی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ، سفید پوش تحریک کے بانی سابق ایم پی ا ے عامر عثمان عادل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ماہ اگست ہے ہم جشن ِ آزادی ءپاکستان منانے جا رہے ہیں کیا ہی بہتر ہوگا کہ ہم اس بار یومِ شادابی ءپاکستان منائیں، ماحولیاتی تبدیلی کے لئے درخت لگائیں یوم شادابی ءپاکستان میں اپنے اپنے حصے کا درخت لگائیں تاکہ وہ پرندے لوٹ آئیں جو درختوں کے کاٹے جانے سے ہم سے ناراض ہیں ۔ سرسبز پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لئے ،، میرا اپنا کھاریاں سماجی تنظیم نے جو کام کیا ہمارے شہر کے ہر فرد کے لئے مثال ہے ، میں اپنے اور اپنے چاہنے والوں کی طرف سے ،میرا اپنا کھاریاں ٹیم کو سلام کرتا ہوں ، ہم جانتے ہیں درخت اور جنگلات صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں کیا ہی بہتر ہوگا کہ ہم اپنے دین اور دیس کے لئے سیاسی نظریات اور اختلافات کو اپنے شہر اور اپنے دیس کی خوبصورتی پر قر بان کر دیں ، میرا اپنا کھاریاں تنظیم کے نوجوان عملی طور پر کھاریاں کی خوبصورتی کے لئے کام کر رہے ہیں ہم ان کے دست وبازو بن کر ان کا ساتھ دیں!
تقریب کے مہمان خاص بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ نے شاداب پاکستان کے لئے میرا اپنا کھاریاں ٹیم کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کا کام نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ قابل ِ تقلید ہے پاک دھرتی پر پھل پھول پود ے ، در خت ور ہریالی قدرت کی عظیم نعمت ہے درخت لگائیں صحراﺅںکو جنگلات سجائیں ،جنگلات کی حفاظت اور شجر کاری کو فروغ دے کر ہم اپنے دیس میں بڑھتے ہوئے ما حولیاتی خطرا ت سے نمٹ سکتے ہیں شجر کاری نہ صرف سنت ِ رسول ہے بلکہ ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی میں معاون اور مدد گار بھی ہے
ذوالفقار باجوہ نے کہا کہ ہم افوا جِ پاکستان ، پاکستان کی سرحدوں کے محافظ خوبصورت و شاداب پاکستان کے لئے شجر کاری مہم میں قوم کے ساتھ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں