فرانس (حمید چوہدری سے) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی طرف سے عید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، مہمانِ خصوصی قائم مقام سفیر پاکستان عباس سرور قریشی تھے
پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات موجود تھی۔ مہمانِ خصوصی قائمقام سفیر فرانس محترم سرور عباس قُریشی کی سربراہی میں پاکستان ایمبیسی فرانس سے 4 رُکنی وفد نے شرکت کی جن میں پریس اٹاچی دانیال گیلانی، سیکنڈ سیکریٹری محمد ارسلان میر اور ڈیفنس اٹاچی، ائیر کمانڈر رضوان احمد شامل تھے۔
پاکستان بزنس فورم فرانس اِس سے قبل چار بڑے کامیاب پروگرام کرچکا ہے ، عید ملن پارٹی کی صورت میں یہ پہلا عوامی اکٹھ تھا ۔ بانی رُکن یاسر خان نے آنے والے مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ نقابت کے فرائض رکن بانی کمیٹی صاحبزادہ عتیق الرحمٰن نےسر انجام دیے، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت رسول سے کیا گیا جس کے بعد کنوینئر پاکستان بزنس فورم فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری نے بزنس فورم کے اغراض و مقاصد اور فورم کی پیش رفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں پاکستان بزنس فورم فرانس حلف برداری کا بڑا ایونٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ڈپٹی کنوینئر سردار ظہور اقبال نے اوورسیز پاکستانی کاروباری شخصیات کو اِس فورم کے مقاصد سے آگاہ کیا اور اِسکا حصہ بننے کی دعوت دی ،قائم مقام سفیر عباس سرور قُریشی نے فورم کے قیام کو بہت سراہا اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایمبیسی ہر قسم کے تعاون کے لیے سب سے آگے ہوگی اور پاکستان بزنس فورم فرانس کی کامیابی فرانس میں پاکستان کی کامیابی ہے۔
اِس کے علاوہ اظہار کرنے والوں میں حمزہ تاج سکھیرا، چوہدری اکرم وسن، راجہ علی اصغر،راجہ مظہر زمہ واریہ، چوہدری افضل سدھوال، آصف رضا اٹلی، سبط مزمل، چوہدری سلمان اسلم، قاضی محمد ہارون اور یاسر قدیر شامل تھے۔ آخر میں ڈپٹی کنوینئر محمد ابراہیم ڈار صاحب نے تشریف لانے والے تمام شرکاء کا دوبارہ شکریہ ادا کیا۔
