سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری) سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں ڈھل کی 22سالہ شادی شدہ خاتون آمنہ بی بی کو مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر شوہر ، دیور نے قتل کردیا، آزاد کشمیر کے رہائشی مقتولہ کے والد رفیق افضل نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست مقدمہ میں بتایا کہ 3سال قبل میری بیٹی بیاہ کر ڈھل گاؤں میں آئی تھی اوراس کے سسرال والے اس کو ہر وقت تنگ کرتے تھے گذشتہ روز میری بیٹی کے شوہر زکی ولد محمد رفیع نے اپنے چھوٹے بھائی کی مدد سے میری بیٹی کو قتل کردیا ہے،
پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔