کھاریاں ( جبار علی ساگر) کھاریاں کنٹونمنٹ الیکشن چوہدری ضیاءمحی الدین نے بلال اعظم ابادان کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیدیا ۔ صدر پیپلز پارٹی ضلع گجرات چوہدری ضیاءمحی الدین نے بلال اعظم ابادان کو کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں الیکشن میں وارڈ نمبر 1 کےلئے پارٹی ٹکٹ دیدیا ہے ۔ بلال اعظم ابادان نوجوان سوشل ورکر اور علاقہ بھر میں وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں ۔ وہ کھاریاں کینٹ کی متحرک سماجی شخصیت ، سابق منیجر شہزاد ٹریولز کھاریاں چوہدری اعظم ابادان مرحوم کے صاحبزادے ہیں ۔ بلال اعظم ابادان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھر پور سپورٹ پر میں اہل علاقہ کا مشکور ہوں اپنی قیادت اور عوامی اتحاد پر پورا اترونگا