لاہور: منورمنج سابق رکن قومی اسمبلی کابیٹاسلمان منج سٹینو گرافر پنجاب اسمبلی منشیات سمیت گرفتار

لاہور:.پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی منور منج کے بیٹے سلمان منج کو منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کارروائی کے دوران منور منج سے شراب اور چرس بھی برآمد کی گئی ۔

سلمان منج کو اسلام پورہ کے علاقے میں بند روڈ پر کھوکھر بس سٹاپ کے قریب منشیات خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سلمان منج کی گاڑی سے بھاری مقدار میں آئس، شراب اور چرس برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ۔

گرفتار کئے جانے والا ملزم سلمان منج پنجاب اسمبلی میں بطور سٹینو گرافر ملازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں