سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن کل 12 اگست بروز جمعرات کومنایا جائے گا .اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے کام کرنے والی نجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات انعقاد پذیرہوں گی جس میں نوجوانوں کو پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل پر بحث و مباحثہ کیا جائے گا .الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے.