سوات ( نئی دنیا نیوز) سوات کے علاقے منگورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق منگورہ پولیس سٹیشن میں تعینات خاتون کانسٹیبل بخت عزت نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا جس نے انکار کر دیا تھا ، اسی ناچاقی پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے عزت بخت کو قتل کر دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔