لاہور : نواز شریف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں، میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی۔

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔

امجد پرویز ایڈوکیٹ نے نواز شریف کی 3 صفحات پر متشمل میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے سے روک دیا ہے اور کورونا وبا کے سبب انہیں عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف مخلتف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے، نواز شریف کو لندن میں اپنے ہسپتال کے قریب ہی رہنا چاہیے۔

امجد پرویز ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ان کی صحت سے آگاہ ہیں، لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ 8 نومبر 2020 کو شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی اور 12 نومبر کو وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت دی۔

ن لیگ نے انڈيمنٹی بانڈ کی شرط لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی اور 16 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد 19 نومبر کو نواز شریف علاج کے لیے لندن چلے گئے جہاں وہ اب تک قیام پزیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں