مظفر آباد : سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیربنانےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے، صدر آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے انتخاب 17 اگست کو ہو گا۔12اگست کو کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، 16 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئےتھے، پہلے پہل ان کا نام وزارت عظمیٰ کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔