پیرس :سفارتخانہ پاکستان پیرس (فرانس) میں جشن آزادی کے سلسلے میں فرانس میں “منزل پاکستان” کے عنوان سے آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اور عمران چوہدری کی تصاویری نمائش۔

فرانس (حمید چوہدری سے) پاکستان اور دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی پاکستان کا جشن آزادی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلے میں فرانس کے شہر پیرس میں پاکستان کے خوبصورت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اور عمران چوہدری کی بنائی ہوئی خوبصورت تصاویر “منزل پاکستان” ( Destination Pakistan) کے عنوان سے ایک نمائش منعقد ہوئی، جس کا افتتاح فرانس میں پاکستان کے قائم مقام سفیر جناب عباس سرور قریشی صاحب نے کیا،
اس تصویری نمائش کو سفارتی، سیاسی، سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی دیکھا، اور فوٹوگرافرز کے عمدہ کام اور محنت کو بہت سراہا،
اس موقع پر قائم مقام سفیر جناب عباس سرور قریشی صاحب نے بلال جاوید اور عمران چوہدری کی صلاحیتوں کو سراہا، اور کہا کہ بلال جاوید اور عمران چوہدری دنیا میں اپنی ذاتی کاوشوں سے پاکستان کا خوبصورت امیج بہترین انداز میں پیش کر رہے ہیں، ان کے سلوگن ( See Pakistan – Love Pakistan) یعنی پاکستان کو دیکھیں اور پاکستان سے پیار کریں کے ساتھ کئی سالوں سے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی تصاویروں کی نمائش کر چکے ہیں،
پاکستان ایمبیسی کی طرف سے بلال جاوید اور عمران چوہدری کو ان کی اچھی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں